شادی کے 2ہفتے بعد امام مسجد کی بیوی’’مرد‘‘ نکلی

امام مسجد کی بیوی دو ہفتوں بعد مرد نکل آئی ، امام مسجد کو شدید جھٹکا لگ گیا ۔ تفصیلات کے مطابق یوگینڈا کے شہر کیونگاکی ایک مسجد کے امام نے دو ہفتے پہلے شادی کی تھی ، شادی کے دو ہفتوں بعد امام مسجد متمبہ کی بیوی نبو کیرا کے مرد ہونے کا انکشاف تب ہوا جب وہ گھر سے کپڑے اور ٹی وی سمیت دیگر قیمتی سامان چوری کرکے بھاگ گئی تھی ، تاہم بعد میںاسے حراست میں لے لیا گیا ۔ گرفتار کرنے کے بعد پولیس کو
ایک خط بھی ملا جس کے مطابق متعلقہ مرد امام مسجد کی بیوی تھی ۔ پولیس نے متاثرہ امام کو جب یہ خبر دی کہ آپ کی اہلیہ عورت نہیں بلکہ ایک مرد ہے تو امام مسجد
متمبہ کو شدید ذہنی جھٹکا لگا ۔ پولیس نے مزید بتایا کہ ریجرڈ نے امام مسجد سے پیسے چوری کرنے کی غرض سے شادی کی تھی اور شادی کے فوراً بعد قیمتی کپڑے اور پیسے چوری کر کے ساتھ لے گئی تھی ۔ انوکھی واردات کا یہ واقعہ لوگوں کی توجہ سمینے لگا جبکہ لوگ اس واردات پر طنزو مذاق بھی کررہے ہیں

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے